اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ تمباکو کے کاشتکاروں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا‘ سگریٹ انڈسٹری سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017-18ءکے فنانس بل میں پارلیمنٹ نے 5 فیصد کے حساب سے مینوفیکچررز پر ٹیکس عائد کیا …
تمباکو کے کاشتکاروں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا‘ وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ تمباکو کے کاشتکاروں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا‘ سگریٹ انڈسٹری سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ پیر کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017-18ءکے فنانس بل میں پارلیمنٹ نے 5 فیصد کے حساب سے مینوفیکچررز پر ٹیکس عائد کیا تھا۔ یہ ٹیکس کاشتکاروں سے وصول نہیں کیا جاتا بلکہ جو خریدار ہیں ان سے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ انڈسٹری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے اور پچھلے تین سالوں کے دوران اسے 42 فیصد تک بڑھایا گیا ہے۔








