تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شعبوں میں شامل ہے، حکومت نے ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع پر توجہ مرکوز کررکھی ہے،وزیر مملکت برائے خزانہ کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع پر توجہ مرکوز کررکھی ہے، حکومتی اقدامات کے باعث رواں سال ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز کامران مرتضیٰ ، فوزیہ ارشد ، پلوشہ محمد زئی اور دنیش کمار کے سوالات کا جواب دیتے …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع پر توجہ مرکوز کررکھی ہے، حکومتی اقدامات کے باعث رواں سال ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز کامران مرتضیٰ ، فوزیہ ارشد ، پلوشہ محمد زئی اور دنیش کمار کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شعبوں میں شامل ہے، وزیراعظم نے معاشی اصلاحات پر توجہ مرکوز کررکھی ہے جس کا مقصد ٹیکس کے دائرہ کار میں وسعت لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم سب کو ٹیکس دینا چاہئے۔

مزید خبریں