توانائی کے شعبے میں 6 ماہ کے دوران433.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):ملک میں توانائی کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 433.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 433.5ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 4 سالوں کے دوران …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):ملک میں توانائی کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 433.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 433.5ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 4 سالوں کے دوران توانائی کے شعبے میں مجموعی طور پر3037.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال20-2019کے دوران توانائی کے شعبے میں 756.6ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران 911.7ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 737.6ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 622.6ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی

مزید خبریں