توانائی کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں،کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،اکرم خان درانی

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جس نے جلد لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ہماری جماعت کا موقف درست اور بڑا واضح ہے۔ عمران خان صوبے میں گرین پاکستان پروگرام کی بجائے ایک …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جس نے جلد لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ہماری جماعت کا موقف درست اور بڑا واضح ہے۔ عمران خان صوبے میں گرین پاکستان پروگرام کی بجائے ایک کھرب روپے صحت، تعلیم موٹر وے سمیت دیگر صوبوں پر خرچ کرتے تو صوبہ میں ترقیاتی کاموں کا پتہ چلتا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت یہ نہیں چاہتی کہ عوام کو ریلیف نہ ملے، حکومت نے توانائی کے بحران کے حل کے لئے ملک میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے جن میں سے بعض توانائی کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن کے آپریشنل ہونے سے بجلی کی پیداوار بڑھے گی اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply