توشہ خانہ ٹو بہت واضح کیس تھا، اس میں سزا ہونی ہی تھی، ان کے پاس صفائی موجود نہیں تھی، وزیر مملکت طلال چوہدری

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو بہت واضح کیس تھا اس میں سزا ہونی ہی تھی، ان کے پاس صفائی موجود نہیں تھی۔ہفتے کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ون میں نہ ڈنر سیٹ چھوڑا نہ فون سیٹ، یہ ہار تو دنیا بھر کا …

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو بہت واضح کیس تھا اس میں سزا ہونی ہی تھی، ان کے پاس صفائی موجود نہیں تھی۔ہفتے کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ون میں نہ ڈنر سیٹ چھوڑا نہ فون سیٹ، یہ ہار تو دنیا بھر کا نایاب اربوں روپے کا ہار تھا، اس کی غلط قیمت لگوائی۔ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ حکمران کے پاس امانت کے طور پر ہوتا ہے، اس میں خیانت کی گئی،انہوں نے چند روپے دے کر اربوں روپے کا ہار اپنے پاس رکھا۔