توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دورِ میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے،سینیٹر رانا ثنا اللہ

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیرِاعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایک بیان میں سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں بانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور …

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیرِاعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایک بیان میں سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں بانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا آئین و قانون کے مطابق سنائی گئی ہے، پی ٹی آئی کے دور میں انہیں بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔