توقع ہے سی پیک منصوبہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا،چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالدکا انٹرویو

بیجنگ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کی اور صدر شی جنپنگ کی قیادت میں چینی حکومت نے ملک میں اصلاحات کا عمل تیز کردیا ہے۔تسلسل اور استحکام چین کے تاریخی تبدیلی کے سفر کا بنیادی اصول ہیں۔توقع ہے کہ چینی عوام بہترین معاشرے کے قیام اور غربت کے خاتمے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار …

بیجنگ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کی اور صدر شی جنپنگ کی قیادت میں چینی حکومت نے ملک میں اصلاحات کا عمل تیز کردیا ہے۔تسلسل اور استحکام چین کے تاریخی تبدیلی کے سفر کا بنیادی اصول ہیں۔توقع ہے کہ چینی عوام بہترین معاشرے کے قیام اور غربت کے خاتمے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی انیسویں قومی کانگریس کے موقع پر ایک انٹرویو میں کیا۔مسعود خالد نے کہا کہ چین میں گزشتہ پانچ سال کے دوران سائنسی تحقیق اور ترقی، کمیونیکیشن اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں اختراع اور قومی دفاع و اقتصادیات کے شعبوں میں بہت ترقی ہوئی ہے۔2012 ءمیں ہونے والی اٹھارہویں قومی کانگریس کے انعقاد سے اب تک چین کی اندرون ملک اور عالمی سطح پر کامیابیوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کمیٹی کی قیادت نے چین کو بہت زیادہ ترقی سے ہمکنار کیا ہے۔چین نے اپنا اقتصادی اور فوجی قوت ہونے کا تاریخی اعزاز دوبارہ حاصل کرنے، غربت کے خاتمے، سائنسی ترقی، خلائی تحقیق، کمیونیکیشن، بنیادی ڈھانچے، فوجی اور اقتصادیات کے شعبوں میں نمایاں اور دیرپا ترقی کی ہے۔

Leave a Reply