تکنیکی وجوہات کی بناءپر بند ہونے والے پانچ بجلی گھر دو ہفتے میں پیداوار شروع کردیں گے،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بناءپر بند ہونے والے پانچ بجلی گھر دو ہفتے میں پیداوار شروع کردیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی فراہمی میں قلت عارضی ہے اور پانچ بجلی گھروں کے فعال ہونے …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بناءپر بند ہونے والے پانچ بجلی گھر دو ہفتے میں پیداوار شروع کردیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی فراہمی میں قلت عارضی ہے اور پانچ بجلی گھروں کے فعال ہونے کے بعد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو 50 ارب روپے ادا کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply