تھانوں میں شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی

ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سیف اللہ اور ایس پی سکیورٹی اصغر علی گوارئیہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

راولپنڈی۔28ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سیف اللہ اور ایس پی سکیورٹی اصغر علی گوارئیہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے۔

سینئر پولیس افسران نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں مارک کی گئی درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ پولیس افسران نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔