پشاور۔ 24 جنوری (اے پی پی):تھانہ ایکسائز پشاورریجن نےرنگ روڈ پر کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ ایکسائز پشاورریجن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر رنگ روڈ پر سرحد یونیورسٹی پشاور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیع اللہ کو گرفتار کر کے اس کے بیگ سے دوران تلاشی 3600گرام چرس برآمد کر لی ۔ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن منتقل کردیا گیا ہے۔