اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):پچاسویں عالمی سیرت النبی ؐ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔قاضی القضاء فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ۔ اسلام اباد ایئرپورٹ آمد پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 12 …
عالمی سیرت النبی ؐ کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع، قاضی القضاء فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):پچاسویں عالمی سیرت النبی ؐ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔قاضی القضاء فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ۔ اسلام اباد ایئرپورٹ آمد پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاوّل کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں متعدد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ برادر ملک بنگلہ دیش سے وفد بھی جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا۔








