وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے این ڈی ایم اے کی جانب سے 105 ٹن امدادی سامان بھجوا دیا گیا

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی فراہمی کے تناظر میں این ڈی ایم اے کی جانب سے 105 ٹن امدادی سامان بھجوا دیا گیا۔ بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے افغانستان میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین …

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی فراہمی کے تناظر میں این ڈی ایم اے کی جانب سے 105 ٹن امدادی سامان بھجوا دیا گیا۔

بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے افغانستان میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے ،امدادی سامان میں راشن بیگز،خیمے،کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔امدادی سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعےطور خم بارڈر کے راستے افغانستان بھجوایا جا رہا ہے۔

سامان روانگی کی تقریب 3 ستمبر کو اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے وئیر ہائوس پر ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی سمیت این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں