بیجنگ ۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ بیجنگ پہنچ گئیں، دورے کے دوران ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے۔ بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ پاکستان کی نمائندگی کیلئے بیجنگ پہنچ گئیں۔ اس دورہ چین میں شزا …
وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ بیجنگ پہنچ گئیں، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے فروغ کے لیے ایم او یوپر دستخط کیے جائیں گے

مزید خبریں
بیجنگ ۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ بیجنگ پہنچ گئیں، دورے کے دوران ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے۔ بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ پاکستان کی نمائندگی کیلئے بیجنگ پہنچ گئیں۔
اس دورہ چین میں شزا فاطمہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عالمی سطح پر نمایاں کریں گی۔شزا فاطمہ 50 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے وفد کی سربراہی بھی کریں گی۔ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کے فروغ کے لیے ایم او یوپر دستخط بھی کیے جائیں گے۔3 سے 5 ستمبر تک چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز شیڈول ہیں۔








