تھانہ گڑھی کپورہ مردان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

تھانہ گڑھی کپورہ مردان پولیس نے منگل کے روز کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کرکے30 گرام آئس برآمد کر لی گئی ۔

پشاور۔ 28 جولائی (اے پی پی):تھانہ گڑھی کپورہ مردان پولیس نے منگل کے روز کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کرکے30 گرام آئس برآمد کر لی گئی ۔

تر جمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی کپورہ مردان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم فواد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 گرام آئس برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔مردان پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھا جا سکے۔