پیرس۔7اکتوبر (اے پی پی): یوکرین کی نامور ٹینس سٹار اور تھرڈ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل راونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ان کو ارجنٹائن کی کھلاڑی نادیہ پوڈوروسکا نے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری رواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سٹیڈ …
تھرڈ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا کو فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

مزید خبریں
پیرس۔7اکتوبر (اے پی پی): یوکرین کی نامور ٹینس سٹار اور تھرڈ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل راونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ان کو ارجنٹائن کی کھلاڑی نادیہ پوڈوروسکا نے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری رواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلا جا رہا ہے جس کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راونڈ میچ میں ارجنٹائن کی نادیہ پوڈوروسکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی تھرڈ سیڈڈ کھلاڑی ایلینا سویٹو لینا کو سٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست سے دوچار کر کے میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ان کی فتح کا سکور 6ـ2 اور6ـ4 تھا۔ میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں نادیہ پوڈوروسکا کا مقابلہ پا?لش کھلاڑی ایگا سویاٹک سے ہوگا۔








