اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تھلیسیمیا مریضوں کے رشتہ داروں کی لازمی سکریننگ کی بدولت مرض کی روک تھام میں مد د ملے گی۔ اس سلسلہ میں قومی اسمبلی سے بل پاس کر لیا گیا ہے، یہ ایک تاریخ ساز بل ہے جو کہ تمام صوبوں کیلئے اس مرض کے خاتمہ میں …
تھلیسیمیا مریضوں کے رشتہ داروں کی لازمی سکریننگ کی بدولت مرض کی روک تھام میں مد د ملے گی، طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تھلیسیمیا مریضوں کے رشتہ داروں کی لازمی سکریننگ کی بدولت مرض کی روک تھام میں مد د ملے گی۔ اس سلسلہ میں قومی اسمبلی سے بل پاس کر لیا گیا ہے، یہ ایک تاریخ ساز بل ہے جو کہ تمام صوبوں کیلئے اس مرض کے خاتمہ میں رہنمائی فراہم کرے گا، نئی قانون سازی کی بدولت ہزاروں قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی اور مرض کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تھلیسیمیا سے متعلق اس پرائیویٹ ممبر بل کا اسمبلی میں وزارت کیڈ کے تعاون اور قانونی رہنمائی کے بغیر پاس ہونا ممکن نہ تھا۔








