تہران ۔2جون (اے پی پی):ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ملک کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔ ار نا کے مطابق علماء و فقہا کے زیرِ قیادت ملک کی شوریٰ نگہبان (گارڈین کونسل) امیدواروں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد 11 جون کو اہل امیدواروں کی فہرست شائع ہو گی۔واضح رہے کہ یہ انتخابات ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر …
تہران،سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کا ملک کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اندراج
تہران ۔2جون (اے پی پی):ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ملک کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔ ار نا کے مطابق علماء و فقہا کے زیرِ قیادت ملک کی شوریٰ نگہبان (گارڈین کونسل) امیدواروں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد 11 جون کو اہل امیدواروں کی فہرست شائع ہو گی۔واضح رہے کہ یہ انتخابات ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔









