اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچا نے کہا ہے کہ بہادر کشمیری قوم دہائیوں سے بھارتی قابض فوج کے خلاف اس عظیم جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہےں جو ان کے اسلاف نے 13 جولائی 1931ءکو ظالم ڈوگرا راج کے خلاف اپنا خون کا نذرانہ پیش کر کے شروع کی تھی, 13 جولائی کا دن کشمیر کی تاریخ …
تیرہ جولائی 1931ءکو ہزاروں کشمیریوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اپنے حقوق کی آواز بلند کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وفاقی وزیر روشن خورشید بروچا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچا نے کہا ہے کہ بہادر کشمیری قوم دہائیوں سے بھارتی قابض فوج کے خلاف اس عظیم جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہےں جو ان کے اسلاف نے 13 جولائی 1931ءکو ظالم ڈوگرا راج کے خلاف اپنا خون کا نذرانہ پیش کر کے شروع کی تھی, 13 جولائی کا دن کشمیر کی تاریخ میں وہ اہم دن ہے جب ہزاروں کشمیریوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اپنی حقوق کی آواز بلند ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا اور اس عظیم جدوجہد کا آغاز کیا تھا جو آج بھی پورے جذبے کے ساتھ پوری مقبوضہ وادی میں بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف جاری ہے۔جمعرات کو ایک بیان انہوں نے کہا کہ برہان وانی جیسے ہزاروں کشمیری نوجوانوں نے اپنے خون کی قربانی سے اس عظیم جدوجہد کو پروان چڑھایا ہے جس کے نتیجے میں آج حق خود ارادیت کی یہ جدوجہد اس قدر مضبوط ہو چکی ہے جس کو کچلنے کے لئے ایک طرف آٹھ لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ظالمانہ اور انسانیت سوز ہتھکنڈوں کے باوجود بری طرح ناکام ہو رہی ہے اور دوسری طرف بھارت کے چند سابق سیاسی و فوجی حلقے اس امر کو بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل ممکن نہٰں ہے اور یہ کہ بھارت کو اس مسئلے کے حل کے لئے آخر کار مذاکرات کا راستہ اپنانا پڑے گا۔








