تیسرا شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ نشتر کلب نے جیت لیا

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام تیسرا شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ نشتر کلب نے جیت لیا جبکہ مسلم کلب رنر اپ رہی

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام تیسرا شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ نشتر کلب نے جیت لیا جبکہ مسلم کلب رنر اپ رہی۔

فائنل میچ کے مہمانانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی ملک ابرار اور رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور تھے جنہوں نے پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے رکن کانگریس اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق کے ہمراہ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔

گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نشتر کلب اور مسلم کلب کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کھیلا گیا اور مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں نشتر کلب نے مسلم کلب کو 2-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید خبریں