ملتان ۔31 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں مقیم افراد انتہائی کٹھن وقت سے گزر رہے ہیں۔ میں آپ کے صبر،حوصلے اور ہمت کی داد دیتا ہوں۔3 اپریل کو زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ ہونگے۔کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹیو آنے والے زائرین کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان قرنطینہ سنٹر کے دورے کے موقع پر زائرین سے …
تین اپریل کو جن زائرین کے ٹیسٹ نیگٹیو آئیں گے انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان قرنطینہ میں خطاب

مزید خبریں
ملتان ۔31 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں مقیم افراد انتہائی کٹھن وقت سے گزر رہے ہیں۔ میں آپ کے صبر،حوصلے اور ہمت کی داد دیتا ہوں۔3 اپریل کو زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ ہونگے۔کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹیو آنے والے زائرین کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان قرنطینہ سنٹر کے دورے کے موقع پر زائرین سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پروفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین قریشی، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی موجودتھے۔وزیر خارجہ نے ساونڈ سسٹم کے ذریعے زائرین سے خطاب کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اہلیان ملتان نے زائرین کو دل کھول کر خوش آمدید کہاہے۔انتظامیہ آپ کی بھرپور میزبانی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کورونا وائرس کے مسئلہ سے دوچار ہے۔دنیا کو ایک بہت بڑے امتحان کا سامنا ہے اور بے بس ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ڈاکٹرز، نرسز،ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں۔میں قرنطینہ میں کام کرنیوالے رضا کار، سینٹری ورکرز، پولیس، ریسکیو اور فوج کوبھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔حکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود وبا کے چیلنج کا مقابلہ بہتر انداز میں کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے قرنطینہ میں قائم ہسپتال کا معائنہ بھی کیا ۔انہوں نے زائرین کو دی جانے والی سہولیات اور خوراک بارے بھی دریافت کیا۔








