تین سالوں میں منی لانڈرنگ کے 500 کیسز نمٹادیئے ہیں، دبئی پولیس

دبئی ۔23جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں تین سالوں میں منی لانڈرنگ کے 500 کیسز نمٹادیئے گئے۔ العربیہ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں وہ دنیا کے متعدد ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے منی لانڈرنگ کے جرائم سے متعلق 500 سے زائد کیسز نمٹانے میں کامیاب رہی ہے۔نمٹائے گئے کیسز میں منی …

دبئی ۔23جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں تین سالوں میں منی لانڈرنگ کے 500 کیسز نمٹادیئے گئے۔ العربیہ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں وہ دنیا کے متعدد ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے منی لانڈرنگ کے جرائم سے متعلق 500 سے زائد کیسز نمٹانے میں کامیاب رہی ہے۔نمٹائے گئے کیسز میں منی لانڈرنگ کی کل مالیت 4 بلین درہم ( 1.08 بلین ڈالر )سے زیادہ تھی۔

ان میں ورچوئل کرنسی کے 60 ملین درہم ( 16.3 ملین ڈالر )کے اثاثے بھی شامل تھے۔دبئی پولیس نے وضاحت کی کہ منی لانڈرنگ کے جرائم سے نمٹنے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ملک میں تمام خصوصی ورک ٹیموں اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سٹریٹجک شراکت داروں کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

 

ا