ہرارے۔29دسمبر (اے پی پی):تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذرہو گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے صرف پاکستان کی اننگز ہی ممکن ہو سکی۔ پیر کے روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان انڈر 19 نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں …
تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا

مزید خبریں
ہرارے۔29دسمبر (اے پی پی):تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذرہو گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے صرف پاکستان کی اننگز ہی ممکن ہو سکی۔ پیر کے روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان انڈر 19 نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنائے۔ پاکستانی بیٹنگ کی نمایاں خصوصیت سمیر منہاس اور عثمان خان کی شاندار سنچریاں رہیں جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
سمیر منہاس نے 106 گیندوں پر 17 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے شاندار 142 رنز اسکور کیے جبکہ عثمان خان نے 112 گیندوں پر 121 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ دونوں بیٹرز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 199 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ حذیفہ احسن نے بھی 54 رنز کی مفید اننگز کھیل کر مجموعی سکور کو مزید مستحکم کیا۔ بارش کے باعث زمبابوے کی اننگز شروع نہ ہو سکی جس کے بعد امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سیریز میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 2 جنوری کو افغانستان جبکہ چوتھا میچ 4 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔








