رباط۔24دسمبر (اے پی پی):تیونس نے افریقا کپ آف نیشنز کے اپنے افتتاحی میچ میں الیاس عاشوری کی شاندار ڈبل گول کی بدولت یوگنڈا کو 1-3 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق بارش سے متاثرہ میچ مراکش کے دارالحکومت رباط کے اولمپکس سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔میچ کا آغاز تیونس کے لیے شاندار رہا، جب الیاس سخیری نے دسویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے اپنی ٹیم …
تیونس کا افریقا کپ آف نیشنز میں فاتحانہ آغاز، یوگنڈا کو 1-3 سے شکست

مزید خبریں
رباط۔24دسمبر (اے پی پی):تیونس نے افریقا کپ آف نیشنز کے اپنے افتتاحی میچ میں الیاس عاشوری کی شاندار ڈبل گول کی بدولت یوگنڈا کو 1-3 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق بارش سے متاثرہ میچ مراکش کے دارالحکومت رباط کے اولمپکس سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔میچ کا آغاز تیونس کے لیے شاندار رہا، جب الیاس سخیری نے دسویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے اپنی ٹیم تیونس کو یوگنڈا کے خلاف 0-1 کی برتری دلائی۔
اس کے بعد ایف سی کوپن ہیگن کے ونگر الیاس عاشوری نے ہاف ٹائم سے قبل ایک خوبصورت گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔ الیاس عاشوری نے دوسرے ہاف میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول سکور کر کے مقابلہ 0-3 کر دیا۔یوگنڈا کی جانب سے ڈینس اومیڈی نے اضافی وقت میں ایک گول کر کے خسارہ کچھ کم کیا، تاہم تیونس کی جیت پر کوئی اثر نہ پڑ سکا۔
اس کامیابی کے ساتھ 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد تیونس گروپ سی میں سرفہرست آ گیا ہے، جہاں نائیجیریابھی تنزانیہ کے خلاف 1-2 کی فتح کے بعد برابر پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے مگر گول ڈیفرنس میں پیچھے ہے۔میچ کے بعد الیاس عاشوری نے کہا کہ میں میچ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں ۔ ہم ٹورنامنٹ کا آغاز بہترین انداز میں کرنا چاہتے تھے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
تیونس کی ٹیم اپنا آئندہ میچ 27 دسمبر کو نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی جو گروپ کی پوزیشن کے تعین میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔تیونس کی ٹیم جو آئندہ سال کے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر چکا ہے، مسلسل 17ویں افریقاکپ آف نیشنز میں شریک ہے۔








