جارح اسرائیلی جہازوں کو پرزوں کی فراہمی ، انسانی حقوق کی تنظیموں نے برطانوی حکومت پر مقدمہ دائر کردیا

لندن ۔14مئی (اے پی پی):انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ایک گروپ نے برطانوی حکومت پربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کیس دائر کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ جارح اسرائیلی جہازوں کو پرزوں کی فراہمی کررہا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گروپ کی جانب سے غزہ جنگ …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

لندن ۔14مئی (اے پی پی):انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ایک گروپ نے برطانوی حکومت پربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کیس دائر کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ جارح اسرائیلی جہازوں کو پرزوں کی فراہمی کررہا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گروپ کی جانب سے غزہ جنگ کے دنوں میں اسرائیل کو جنگی جہازوں کے پرزوں کی فراہمی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

فلسطین کی تنظیم الحق کو ایمنسٹی، ہیومن رائٹس واچ اور آکسفیم سمیت دیگر اداروں کی حمایت حاصل ہے اور وہ چاہتی ہے کہ برطانوی حکومت اسرائیلی جہازوں کے لیے پرزوں کی فراہمی بند کرے جنہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں تباہی کے لیے امریکا کے جہاز استعمال کیے ۔ایمنسٹی یو کے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کو اہم پرز وں کی برآمد کی اجازت دے کر نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا ہے۔

اسی طرح آکسفیم کا کہنا ہے کہ جہاز میں ایندھن بھرنے، لیزر ٹارگٹنگ سسٹم، ٹائرز، ریئر فوسلیج اور سیٹ ایجیکٹنگ سسٹم برطانیہ کے بنے ہوئے ہیں۔آکسفیم اور الحق تنظیم کی حمایت کرنے والے وکلا کے مطابق برطانیہ کے بنے ہوئے پرزوں کی مسلسل فراہمی کے بغیر جہاز پروازیں جاری نہیں رکھ سکتے۔رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے جاری کیس کا تازہ مرحلہ یہ ہے کہ لندن ہائیکورٹ میں کیس کی چار روز تک سماعت ہو چکی ہے اور یہ واضح نہیں کہ اس کیس کا فیصلہ کب تک سامنے آئے گا۔گلوبل لیگل نیٹ ورک کے وکلا کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیلی حملوں کے فوراً بعد کیس دائر کر دیا گیا تھا۔