اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران امریکہ پاکستانی برآمدات کے سب سے بڑے ملک کی حیثیت سے سامنے آیا ہے جبکہ چین اور برطانیہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر 2019ءکے عرصہ میں امریکہ کو 2.074ارب ڈالر کی مالیت برآمدات کی گئیں۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ …
جاری مالی سال میں امریکہ پاکستانی برآمدات میں پہلے، چین اور برطانیہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران امریکہ پاکستانی برآمدات کے سب سے بڑے ملک کی حیثیت سے سامنے آیا ہے جبکہ چین اور برطانیہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر 2019ءکے عرصہ میں امریکہ کو 2.074ارب ڈالر کی مالیت برآمدات کی گئیں۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.74فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں امریکہ کو 2.018 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں چین کو 936.85ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین کو 889.64 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔ایک سال کے عرصہ میں چین کو برآمدات میں 5.30فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 3.54 فیصدکمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ اس عرصہ میں برطانیہ کو 863.34 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ میں برطانیہ کو 895.074 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔جاری مالی سال کے دوران متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کی شرح 29.69 فیصد رہی۔اس عرصہ میں یو اے ای کو 827.73ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں یو اے ای کو پاکستانی برآمدات کا حجم 638.22 ملین ڈالر ریکارڈ کی گیا تھا۔اعدادو شمار کے مطابق اس عرصہ میں جرمنی کو 630.83 ملین ڈالر اور افغانستان کو 543.15 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں۔








