جاری مالی سال میں انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 14.38 فیصد ، جی ڈی پی میں قومی بچتوں کا حصہ 14.13 فیصد رہا
جاری مالی سال میں انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 14.38 فیصد ، جی ڈی پی میں قومی بچتوں کا حصہ 14.13 فیصد رہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):اقتصادی سروے رپورٹ 26-2025 کے مطابق جاری مالی سال میں انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح 14.38 فیصد رہی ہے جبکہ جی ڈی پی میں قومی بچتوں کا حصہ 14.13 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران گراس فکسڈ کیپٹل فارمیشن (جی ایف سی ایف)میں 10.9 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے اور جی ایف سی ایف کا حجم16071.2 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ انویسٹمنٹ کی شرح میں رواں مالی سال کے دوران 12.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







