جاری مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ہوا ،وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ جولائی سے جنوری کے عرصے میں ملک میں براہ راست …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ جولائی سے جنوری کے عرصے میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک ملک میں 1.56 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوری کے مہینے میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جنوری میں 223 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔