اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):جاز کی نیکسٹ جنریشن لائف سٹائل ایپ (راکس) نے پاکستان موئے تھائی فیڈریشن کے ساتھ مل کر لاہور میں ساتویں نیشنل موئے تھائی چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ کمبیٹ سپورٹس چیمپئن شپ 24 سے 26 اکتوبر تک جاری رہی جس میں چاروں صوبوں اور مختلف سرکاری و نجی اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس سال کے مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں کی نمایاں شرکت دیکھنے …
جاز راکس اور پاکستان موئے تھائی فیڈریشن کے اشتراک سے قومی موئے تھائی چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد،خواتین کھلاڑیوں کی نمایاں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):جاز کی نیکسٹ جنریشن لائف سٹائل ایپ (راکس) نے پاکستان موئے تھائی فیڈریشن کے ساتھ مل کر لاہور میں ساتویں نیشنل موئے تھائی چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ کمبیٹ سپورٹس چیمپئن شپ 24 سے 26 اکتوبر تک جاری رہی جس میں چاروں صوبوں اور مختلف سرکاری و نجی اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس سال کے مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی جو پاکستان میں کمبیٹ سپورٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور شمولیت کی علامت ہے
۔جاز کے صدر کنزیومر ڈویژن کاظم مجتبیٰ نے اس موقع پر کہا کہ راکس صرف کھیلوں کی سرپرستی نہیں کرتا بلکہ ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نوجوان اپنی توانائی، شناخت اور اظہار کی جگہ تلاش کرتے ہیں، چاہے بات موئےتھائی اور فٹ بال کی ہو یا آرٹس اور لائف سٹائل کی،راکس نوجوانوں کو اپنی دلچسپیاں بڑھانے اور جڑنے کا موقع دیتا ہے۔
پاکستان موئےتھائی فیڈریشن کے صدر یوسف رضوی نے کہا کہ راکس کی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ شعبوں کے باہمی تعاون سے کمبیٹ سپورٹس کو ملک بھر میں فروغ دیا جا سکتا ہے، اس چیمپئن شپ نے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع دیا اور ملک میں موئے تھائی کو نئی شناخت دی۔ گزشتہ مہینوں میں راکس نے فٹ بال، آرٹس اور لائف سٹائل کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔
اب کمبیٹ سپورٹس میں تعاون اس عزم کو مزید واضح کرتا ہے کہ نوجوانوں کو اظہار اور آگے بڑھنے کے زیادہ مواقع دیئے جائیں۔ چیمپئن شپ کے مقابلوں کی لائیو سٹریمنگ جاز کے تماشا ایپ پر بھی کی گئی جس کے ذریعے ملک بھر کے ناظرین اس ایونٹ سے لطف اندوز ہوئے۔








