جامعہ کی سائنس لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں، ڈاکٹر ضیاء القیوم

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ جدید مشینوں سے آراستہ جامعہ کی سائنس لیبارٹریز تحقیقی کام کیلئے بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں ہم ملک میں تحقیقی کلچر کے فروغ کے لئے دیگر تعلیمی اداروں جن میں ان مشینوں کی سہولتیں میسر نہیں ، ہم ان کے طلباء کو بھی ’اے آئی …

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ جدید مشینوں سے آراستہ جامعہ کی سائنس لیبارٹریز تحقیقی کام کیلئے بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں ہم ملک میں تحقیقی کلچر کے فروغ کے لئے دیگر تعلیمی اداروں جن میں ان مشینوں کی سہولتیں میسر نہیں ، ہم ان کے طلباء کو بھی ’اے آئی او یو‘کی لیبارٹریز کے استعمال کا موقع فراہم کریں گے۔ وہ جمعہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی سائنس لیبارٹریز میں موجود جرمنی سے درآمد شدہ مشینوں سے طلباء کو آگاہ کرنے اور ان مشینوں کے درست استعمال کے طریقوں پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید خبریں