جامع ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

سوچی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور روس نے جامع ایٹمی معاہدے کو ناقابل مذاکرات قرار دیتے ہوئے تمام فریقوں سے اس کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق روس کے شہر سوچی میں صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے …

سوچی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور روس نے جامع ایٹمی معاہدے کو ناقابل مذاکرات قرار دیتے ہوئے تمام فریقوں سے اس کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق روس کے شہر سوچی میں صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جامع ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ایران اور روس سمجھتے ہیں کہ جامع ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور تمام فریقوں کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شام میں قیام امن کے لیے ایران اور روس کے درمیان اچھا تعاون جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات میں سیاسی عمل کے آغاز کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔

Leave a Reply