جان کیری آئندہ ہفتے اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری آئندہ ہفتے افغانستان کے صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات آئندہ ہفتے بیلجئیم کے شہر برسلز میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ہوں گی جس میں میں افغاستان اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔اشرف غنی اورڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے اختلافات …

واشنگٹن ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری آئندہ ہفتے افغانستان کے صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات آئندہ ہفتے بیلجئیم کے شہر برسلز میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ہوں گی جس میں میں افغاستان اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔اشرف غنی اورڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھی اورامریکا اوریورپی اتحادیوں کی کوششوں سے گزشتہ دنوں دونوں رہنماوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔مبصرین کے مطابق برسلز میں افغان رہنماءدیگر عالمی لیڈروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply