جاوید لطیف کے کھلے اعتراف جرم کے بعد الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

84
‏عثمان مرزا کیس میں متاثرین کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا ، جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت انتہائی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ جاوید لطیف کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ(ن) کو نوٹس جاری کرنا چاہئے اور وضاحت طلب کرنی چاہئیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ لیکن الیکشن کمیشن کو(ن)کی نظر لگ گئی ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔