وکیو۔11جنوری (اے پی پی):جاپان کی موٹر ساز کمپنی ہونڈا موٹر نے اپنی تیار کردہ برقی گاڑیوں کی ایک نئی سیریز2026 میں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے لاس ویگاس میں سالانہ سی ای ایس ٹیکنالوجی ٹریڈ شو میں ہونڈا زیرو سیریز کے دو کونسپٹ ماڈلز کی نقاب کشائی کی ہے۔ کمپنی کے مطابق عالمی ای …
جاپان،ہنڈا موٹرز کا نئی کار سیریز شروع کرنے کا اعلان

مزید خبریں
وکیو۔11جنوری (اے پی پی):جاپان کی موٹر ساز کمپنی ہونڈا موٹر نے اپنی تیار کردہ برقی گاڑیوں کی ایک نئی سیریز2026 میں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے لاس ویگاس میں سالانہ سی ای ایس ٹیکنالوجی ٹریڈ شو میں ہونڈا زیرو سیریز کے دو کونسپٹ ماڈلز کی نقاب کشائی کی ہے۔ کمپنی کے مطابق عالمی ای وی مارکیٹ میں اپنے حصے کو بڑھانے کے لیے یہ پہلا قدم ہے۔کمپنی ایشیا اور دیگر مقامات پر فروخت شروع کرنے سے پہلے شمالی امریکامیں گاڑی کا پہلا ماڈل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہونڈا ایک ہلکی اورکارگزاری میں بہتر بیٹری کے ساتھ چھوٹے سائز کی گاڑی تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ایک چارج پر 480 کلومیٹر سے زیادہ سفر طے کیا جا سکے۔








