جاپان، آٹو پارٹس بنانے والی کمپنی کے پلانٹ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

ٹوکیو۔6مارچ (اے پی پی):جاپان کے ایچی پریفیکچر کے مرکزی شہر ٹویوٹا میں آٹو پارٹس بنانے والی چوو سپرنگ کمپنی کے پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے جمعرات کو بتایاکہ جس پلانٹ میں دھماکہ ہوا وہ آٹو پارٹس تیار کرتا اور ٹیوٹا موٹرز کو سپلائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

ٹوکیو۔6مارچ (اے پی پی):جاپان کے ایچی پریفیکچر کے مرکزی شہر ٹویوٹا میں آٹو پارٹس بنانے والی چوو سپرنگ کمپنی کے پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے جمعرات کو بتایاکہ جس پلانٹ میں دھماکہ ہوا وہ آٹو پارٹس تیار کرتا اور ٹیوٹا موٹرز کو سپلائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ فوجیوکے علاقے میں پلانٹ کے اندرڈسٹ کلیکٹر سے ہوا۔ جاپان کے چوبو۔نپون براڈکاسٹنگ اور ناگویا براڈکاسٹنگ نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کو ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈسٹ کلیکٹر میں دھماکہ ہوا جس کے باعث چھت اُڑ گئی۔ ٹویوٹا موٹرز اور چوو سپرنگ کی انتظامیہ نے دھماکے کو تسلیم کیا تاہم وہ ابھی تک واقعے کی تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔