جاپان، میازاکی ایئر پورٹ کے رن وے پر دھماکہ

ٹوکیو ۔3اکتوبر (اے پی پی):جاپان کےمیازاکی ایئر پورٹ کے رن وے پر دھماکہ ہوا ہے ۔این ایچ کے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں رن وے پر 7 میٹر چوڑا اور ایک میٹر گہرا گڑھا بن گیا ہے، جس کے بعد تمام پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ خدشہ …

ٹوکیو ۔3اکتوبر (اے پی پی):جاپان کےمیازاکی ایئر پورٹ کے رن وے پر دھماکہ ہوا ہے ۔این ایچ کے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں رن وے پر 7 میٹر چوڑا اور ایک میٹر گہرا گڑھا بن گیا ہے، جس کے بعد تمام پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔

واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ دوسری جنگ عظیم کے زمانے سے زیرِ زمین دبا ہوا بم پھٹنے سے ہوا ہے۔ ہوائی اڈّے پر اس نوعیت کے کسی اور خطرے سے بچنے کے لئے صوبہ ساگا میں متعین جاپان سیلف ڈیفنس فورسز کی بم کو ناکارہ بنانے والی ٹیم ہوائی اڈے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے ۔

مزید خبریں