ٹوکیو۔20فروری (اے پی پی):جاپان کے شہر اوساکا کے بلدیاتی ادارے کو مقامی شہری کی طرف سے21 کلوگرام سونے کا غیر معمولی عطیہ موصول ہوا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق 28 لاکھ آبادی کا شہر اوساکا جاپان کا انتہائی اہم تجارتی مرکز ہے لیکن اس شہر کے آبی نظام کو، جو اب کافی پرانا ہو چکا ہے، مرمت اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ اوساکا کے واٹر سسٹم …
جاپانی شہری کااوساکا کی بلدیہ کے لیے 21 کلو سونے کا عطیہ

مزید خبریں
ٹوکیو۔20فروری (اے پی پی):جاپان کے شہر اوساکا کے بلدیاتی ادارے کو مقامی شہری کی طرف سے21 کلوگرام سونے کا غیر معمولی عطیہ موصول ہوا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق 28 لاکھ آبادی کا شہر اوساکا جاپان کا انتہائی اہم تجارتی مرکز ہے لیکن اس شہر کے آبی نظام کو، جو اب کافی پرانا ہو چکا ہے، مرمت اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ اوساکا کے واٹر سسٹم کو زیادہ موثر بنانے کے لیے کافی زیادہ رقوم کی ضرورت ہے اور اس عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ایک مقامی باشندے نے اپنا تقریباً 21 کلوگرام سونا بطور عطیہ بلدیاتی حکومت کو دے دیا ہے۔
اوساکا شہر کے میئر ہیڈے یوکی یوکویاما نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ عطیہ کردہ 21 کلوگرام سونے کی مالیت تقریباً 3.6 ملین ڈالر بنتی ہے۔ میئر نے بتایا کہ سونے کی شکل میں یہ عطیہ شہر کی مقامی حکومت کو گزشتہ سال نومبر میں دیا گیا تھا ۔اس سے صرف ایک ماہ قبل اسی شخص نے اسی شہر کے آبی ترسیل کے محکمے کو 3,300 ڈالر کے برابر نقد رقم بطور عطیہ بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مالیت میں یہ بہت بڑا عطیہ ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اس عمل پر اپنی طرف سے عطیہ کنندہ کا کافی حد تک شکریہ ادا کر سکوں۔
میئر نے اپنی گفتگو میں متعلقہ شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اس کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔جاپانی میڈیا کے مطابق 2.8 ملین کی آبادی والے شہر اوساکا میں واٹر سپلائی کے لیے پائپ نیٹ ورک کو تبدیل کرنے کا جو منصوبہ مقامی بلدیہ نے شروع کیا تھا، اس پر عمل درآمد میں اس لیے مشکلات پیش آ رہی تھیں کہ اس پورے منصوبے پر آنے والی لاگت مجوزہ اخراجات سے کہیں زیادہ ہو گئی تھی۔








