جاپانی شہنشاہ کی رسم تاج پوشی کے موقع پر سزاﺅں میں نرمی

ٹوکیو۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) جاپانی حکومت 22 اکتوبر کو شہنشاہ ناروہیتو کی رسم تاج پوشی کے موقع پر سزاﺅں میں نرمی کرے گی،یہ نرمی 26 سال میں پہلی مرتبہ شاہی خاندان کی کسی اہم تقریب کے موقع پر کی جا رہی ہے۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اگلے ہفتے چھوٹے جرائم میں سزا یافتہ تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کی سزا میں نرمی کی جائے گی۔حکومت کا کہنا ہے …

ٹوکیو۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) جاپانی حکومت 22 اکتوبر کو شہنشاہ ناروہیتو کی رسم تاج پوشی کے موقع پر سزاﺅں میں نرمی کرے گی،یہ نرمی 26 سال میں پہلی مرتبہ شاہی خاندان کی کسی اہم تقریب کے موقع پر کی جا رہی ہے۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اگلے ہفتے چھوٹے جرائم میں سزا یافتہ تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کی سزا میں نرمی کی جائے گی۔حکومت کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کو متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ نرمی نہیں دی جائے گی اور کسی قیدی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں