جاپانی وزیراعظم شمالی کوریا سے نمٹنے کے لئے پر عزم

ٹوکیو۔ 05جنوری (اے پی پی)جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ حکومت شمالی کوریا کے خطرے کے مقابلے کے لیے ضروری دفاعی اقدامات کرے گی۔جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہو نے والی سال کی پہلی نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم آبے نے کہا کہ گزشتہ سال شمالی کوریا نے جوہری اور میزائل پروگراموں کے ذریعے عسکری اشتعال انگیزی میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے …

ٹوکیو۔ 05جنوری (اے پی پی)جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ حکومت شمالی کوریا کے خطرے کے مقابلے کے لیے ضروری دفاعی اقدامات کرے گی۔جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہو نے والی سال کی پہلی نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم آبے نے کہا کہ گزشتہ سال شمالی کوریا نے جوہری اور میزائل پروگراموں کے ذریعے عسکری اشتعال انگیزی میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی ناگہانی صورتحال میں جاپانی شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف موجودہ دفاعی اقدامات کی توسیع نہیں بلکہ شمالی کوریا کے خطرے کے خلاف دفاع کے لیے بالکل نئی طرز کے اقدامات ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری کی شمالی کوریا کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے پر مائل کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پرسفارتی کاوشیں بھی کریں گے۔

Leave a Reply