جاپانی وزیراعظم کا حکمراں جماعت اور کابینہ میں ردوبدل کا اعلان

جاپان کی وزیراعظم سناے تاکائیچی نے حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی اعلیٰ قیادت میں بدھ کے روز جبکہ کابینہ میں جمعرات کو ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔

ٹوکیو ۔15ستمبر (اے پی پی):جاپان کی وزیراعظم سناے تاکائیچی نے حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی اعلیٰ قیادت میں بدھ کے روز جبکہ کابینہ میں جمعرات کو ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔

جاپانی خبر رساں ادارے جی جی پریس کے مطابق وزیراعظم، جو ایل ڈی پی کی سربراہ بھی ہیں، نے یہ اعلان منگل کو ٹوکیو میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایل ڈی پی کے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس کے دوران کیا۔توقع ہے کہ بدھ کو پارٹی کی انتظامی قیادت کی نئی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا جبکہ جمعرات کو کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔