انگلش پریمیئر لیگ،لیڈز یونائیٹڈ نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو1-4 سے ہرا دیا

انگلش پریمیئر لیگ کی لیڈز یونائیٹڈ ل کی ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کو ہرا دیا۔

لندن۔15ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کی لیڈز یونائیٹڈ ل کی ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کو ہرا دیا۔

لیڈز یونائیٹڈ کی یہ ای پی ایل میں دوسری فتح ہے جس کے بعد ٹیم 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر نے کے ساتھ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔ لیوس مائلی،جیڈن بوگل،ڈومینک کیلورٹ لیون اور نوح اوکافور نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کی۔نیوکیسل یونائیٹڈ کی جانب سے واحد گول بازومانا ٹورے نے میچ کے اختتام لمحات میں سکور کیا۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 35 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

ایلینڈ روڈ، لیڈز، انگلینڈمیں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیڈز یونائیٹڈاور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔ لیوس مائلی،جیڈن بوگل،ڈومینک کیلورٹ لیون اور نوح اوکافور نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح دلائی ۔نیوکیسل یونائیٹڈ کی جانب سے واحد گول بازومانا ٹورے نے میچ کے اختتام لمحات میں سکور کیا۔یہ لیڈز یونائیٹڈ کی لیگ میں دوسری فتح ہے جبکہ اس کے دو میچز ڈار ہوئے ہیں۔