وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مکمل الرٹ ہیں اور نشیبی علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔
اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، ضلعی انتظامیہ الرٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مکمل الرٹ ہیں اور نشیبی علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نالوں کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے اور پانی کھڑے ہونے والے مقامات پر سینیٹیشن سٹاف نکاسی آب کے لیے آپریشن کر رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹریفک پولیس کے تعاون سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔







