ملک میں کاروں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر80فیصدکانمایاں اضافہ

ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر80فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر80فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں کاروں کے 30810یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17127یونٹس کے مقابلہ میں 80فیصدزیادہ ہے،اگست میں کاروں کے 13642یونٹس کی فروخت ہوئی جوجولائی کے 17168یونٹس کے مقابلہ میں 21فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے 10016یونٹس کے مقابلہ میں 36فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں 1300سی سی اوراس سے زیادہ پاورکے 16558یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9218یونٹس کے مقابلہ میں 81فیصدزیادہ ہے، اگست میں 1300سی سی اوراس سے زیادہ پاورکے7592یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے دوماہ میں ایک ہزارسی سی کے 688یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 783یونٹس کے مقابلہ میں 12فیصدکم ہے،اسی طرح مالی سال کے پہلے دوماہ میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکے 13464یونٹس کاروں کی فروخت دیکھنے میں آئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7126یونٹس کے مقابلہ میں 89فیصدزیادہ ہے۔