جاپانی وزیراعظم کا سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ، مستقل و غیر مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے پر زور

جاپان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ تشکیل آج کی عالمی حقیقتوں کی عکاسی نہیں کرتی۔تاس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مستقل اور غیر مستقل دونوں ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ ۔23ستمبر (اے پی پی):جاپان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ تشکیل آج کی عالمی حقیقتوں کی عکاسی نہیں کرتی۔تاس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مستقل اور غیر مستقل دونوں ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

ان کے مطابق عالمی امن و استحکام کے قیام کی ذمہ دار سلامتی کونسل اپنی موجودہ شکل میں 1945 کی بین الاقوامی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے نہ کہ آج کی عالمی حقیقتوں کی۔جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ جاپان کئی برس سے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت کرتا آرہا ہے اور اس حوالے سے فوری پیش رفت ضروری ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر سے ’’دشمن ریاستوں‘‘ کی اصطلاح بھی ختم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2005 کی اقوام متحدہ کی عالمی سربراہ کانفرنس کی قرارداد میں چارٹر سے اس اصطلاح کے حوالوں کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔سانائے تاکائچی نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیش نظر اقوام متحدہ کے اداروں کو موجودہ بین الاقوامی صورتحال سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔