ٹوکیو ۔ 26 نومبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے اور چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے چین کے صدر شی جن پنگ کے آئندہ موسم بہار میں دورہ جاپان کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہنے پر اتفاق کیا ہے۔گزشتہ روز ٹوکیو میں میں ہونے والے ملاقات کے آغاز پر وزیراعظم آبے نے صدر وانگ سے بات کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا کہ جاپان …
جاپانی وزیراعظم کا چینی صدر کے دورہ جاپان کا خیر مقدم

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 26 نومبر (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے اور چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے چین کے صدر شی جن پنگ کے آئندہ موسم بہار میں دورہ جاپان کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہنے پر اتفاق کیا ہے۔گزشتہ روز ٹوکیو میں میں ہونے والے ملاقات کے آغاز پر وزیراعظم آبے نے صدر وانگ سے بات کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا کہ جاپان اور چین کے مابین ملکی قائدین کے اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کے باعث دوطرفہ تعاون میں مستحکم پیشرفت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم ابے نے عندیہ دیا کہ آئندہ ماہ چین میں منعقد ہونے والی سہ فریقی سربراہ کانفرنس میں وہ چین اور جنوبی کوریا کے رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے۔








