جاپانی وزیر اعظم کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

ماسکو ۔ 28 اپریل (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے سے ملاقات کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی تنازعات کے باوجود دونوں ممالک سیاسی اور تجارتی تعلقات میں بہتری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پیوٹن …

ماسکو ۔ 28 اپریل (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے سے ملاقات کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی تنازعات کے باوجود دونوں ممالک سیاسی اور تجارتی تعلقات میں بہتری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پیوٹن نے جاپان کا دورہ کیا تھا، جسے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا میں بہتری کا باعث قرار دیا گیا تھا۔ تب روسی حکومت نے جاپان کے ساتھ متعدد سمجھوتوں کو حتمی شکل بھی دی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply