جاپانی وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی کا مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط، جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) جاپان کے وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار_ہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط میں …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) جاپان کے وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار_ہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط میں نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے پاک۔جاپان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور کورونا عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری صحت یابی کیلئے خصوصی دعاو¿ں اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پر جاپان کے وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔