ٹوکیو۔20فروری (اے پی پی):جاپان کےصوبے فوکوکا کے شہر فوکوکا سٹی میں پبلک لائبریری میں چاقو حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔شنہو ا کے مطابق ساوارا وارڈ میں شہر کی مرکزی لائبریری میں ایک شخص نے حملہ کر کے 3افراد کو زخمی کر دیا ۔پولیس نے واقعے کے بعد 61 سالہ مقامی رہائشی تاتسوؤ یوشیئی کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر …
جاپان ،پبلک لائبریری میں چاقو حملے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی

مزید خبریں
ٹوکیو۔20فروری (اے پی پی):جاپان کےصوبے فوکوکا کے شہر فوکوکا سٹی میں پبلک لائبریری میں چاقو حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔شنہو ا کے مطابق ساوارا وارڈ میں شہر کی مرکزی لائبریری میں ایک شخص نے حملہ کر کے 3افراد کو زخمی کر دیا ۔پولیس نے واقعے کے بعد 61 سالہ مقامی رہائشی تاتسوؤ یوشیئی کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون اور ایک مرد لائبریری کے صارفین تھے جبکہ تیسرا شخص سکیورٹی گارڈ تھا، اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اور متاثرین ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔








