ٹوکیو۔20جنوری (اے پی پی):جاپان کےجنوب مغربی پریفیکچر کماموٹو میں ماؤنٹ آسو کے قریب ہیلی کاپٹرلاپتہ ہو گیا جس میں پائلٹ اور دو سیاح سوار تھے۔شنہوا نے این ایچ کے کے حوالہ سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے صبح 10:52 بجے آسو سٹی میں واقع آسو کڈلی ڈومین زو سے پرواز کی ۔ تقریباً صبح 11 بجے ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار ایک …
جاپان ، سیاحتی ہیلی کاپٹر لاپتہ، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع

مزید خبریں
ٹوکیو۔20جنوری (اے پی پی):جاپان کےجنوب مغربی پریفیکچر کماموٹو میں ماؤنٹ آسو کے قریب ہیلی کاپٹرلاپتہ ہو گیا جس میں پائلٹ اور دو سیاح سوار تھے۔شنہوا نے این ایچ کے کے حوالہ سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے صبح 10:52 بجے آسو سٹی میں واقع آسو کڈلی ڈومین زو سے پرواز کی ۔ تقریباً صبح 11 بجے ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار ایک شخص کے سمارٹ فون میں حادثے کی اطلاع دینے والا فنکشن فعال ہو گیا ہے۔ اس اطلاع کے بعد پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے ماؤنٹ آسو کے ناکادا کریٹر کے قریب کے علاقے میں سرچ اور ریسکیو آپریش شروع کر دیا ہے۔ آپریٹر کمپنی کے مطابق ہیلی کاپٹر منگل کے دن اپنی تیسری سیاحتی پرواز پر تھا اور پہلی دو پروازوں کے دوران اس میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی تھی۔








