جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے ایک وفد کا ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے ایک وفد نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور مجوزہ جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم ( بی ایچ ایس ) کی تنصیب کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ جاری پریس ریلیز کے بعد دورے کے دوران پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام، بشمول ائیرپورٹ انتظامیہ، کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی آپریشنل ضروریات، تکنیکی تقاضوں اور عملی امکانات کا تفصیلی جائزہ …

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے ایک وفد نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور مجوزہ جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم ( بی ایچ ایس ) کی تنصیب کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ جاری پریس ریلیز کے بعد دورے کے دوران پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام، بشمول ائیرپورٹ انتظامیہ، کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی آپریشنل ضروریات، تکنیکی تقاضوں اور عملی امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں وفد نے مجوزہ منصوبے کے مقامات کا معائنہ کیا اور موجودہ انفراسٹرکچر سمیت تنصیب سے متعلق ضروریات کا جائزہ لیا۔مجوزہ بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب سے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سامان کی ترسیل کے عمل میں بہتری اور مسافروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ دورے کے دوران پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اور متعلقہ شعبوں کے افسران وفد کے ہمراہ رہے۔