ٹوکیو ۔ 6 اگست (اے پی پی) جاپانی الیکٹرانکس کمپنی این ای سی کارپوریشن نے ہوا میں اُڑنے والی کار کا کامیاب آزمائشی پرواز کا تجربہ کر لیا،کار دوران پرواز ایک منٹ تک ہوا میں اڑتی رہی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی ا لیکٹرانکس کمپنی این ای سی کارپورشن نے راوں ہفتے ہوا میں اُڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا تجربہ کیا ہے۔ کار ایک آٹورکشہ کی جسامت …
جاپان ساختہ ہوا میں اُڑنے والی کار کی کامیاب آزمائشی پرواز

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 6 اگست (اے پی پی) جاپانی الیکٹرانکس کمپنی این ای سی کارپوریشن نے ہوا میں اُڑنے والی کار کا کامیاب آزمائشی پرواز کا تجربہ کر لیا،کار دوران پرواز ایک منٹ تک ہوا میں اڑتی رہی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی ا لیکٹرانکس کمپنی این ای سی کارپورشن نے راوں ہفتے ہوا میں اُڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا تجربہ کیا ہے۔ کار ایک آٹورکشہ کی جسامت کے برابر ہے، یہ کار چار افقی پروپیلرز سے آراستہ ہے ، ڈرون نما پروٹوٹائپ کار نے تجربے کے دوران زمین سے 3 میٹر (10 فٹ) کی اونچائی تک پرواز بھری۔ یہ تجربہ ٹوکیو کے مشرق میں واقع چیباکے علاقے میںکیا گیا۔این ای سی کارپورشن کے ترجمان نے بتایا ہے کارکو پائلٹ کے بغیر پروازوں پر فراہمی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔جاپانی حکومت نے 2023 سے اس کارکوتجارتی بینادوں پر تیار کرنے کا ہدف مقر ر کیا ہے، جس کے تحت پہلے کار کو سامان کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا جائے گا اور 2030 تک کار کو مسافروں کے نقل و حرکت کے لیے استعمال کیاجائے گا۔








